وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور 18ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے معاملات پرغور ہوگا۔
مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو ہوگی۔
Comments are closed.