وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید اسلام آباد تشریف لائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق مہمان صدر کو اسٹیٹ گیسٹ کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا۔
صدر شیخ محمد بن زید کو نور خان ایئربیس پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
برادر عرب ملک کے صدر کی اسلام آباد آمد پر پیر کو دارالحکومت میں مقامی تعطیل ہوگی۔
Comments are closed.