اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کو دیے گئے پیکج پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیشرفت سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 200 ارب کے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران اپیکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہواجس پر وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ اپیکس کمیٹی کا ماہانہ اور ایگزیکیوشن کمیٹی کا اجلاس 15 روز بعد بلایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تربت ایئرپورٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور گودار اور تربت میں زیر تعمیر نرسنگ کالج کا کام بھی تیزی کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حل تلاش کرنا ہوں گے، بلوچستان کے مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں، بلوچستان میں منصوبوں کے جائزہ کیلئے ہرماہ اجلاس کی صدارت کروں گا۔
Comments are closed.