وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے امور سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق عمران خان اور ایوب آفریدی میں سمندر پار پاکستانیز کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق ملنے پر بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایوب آفریدی کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت نے اُن کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے پورٹل قائم کیا گیا ہے۔
Comments are closed.