نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی صورت حال، خطے کے حالات، تیزی سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم سے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے مائیکروسافٹ کے بانی کو موسمیاتی تبدیلیوں کی انسانی قیمت، سیلاب سے پیدا ہونے والی خوراک کی عدم تحفظ اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اقومی متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادکی اپیل پرامریکی صدرجوبائیڈن سےاظہار تشکر کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا ملک بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کاسامنا کررہاہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسےخواتین اوربچوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.