پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے کھیلوں کی فیڈریشن کا احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں سابق کپتان نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس دینے والے طلحہ طالب کی تعریف کی اور کہا کہ طلحہ نے اولمپکس میں ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو سہولتیں فراہم کرنے کا کہہ کہہ کر تھک گئے، اسپورٹس کو کوئی سنجیدہ ہی نہیں لے رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوائے کرکٹ کے کسی دوسرے کھیل پر توجہ نہیں دے رہے، نئے پاکستان میں دیگر کھیلوں کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود طلحہ نے اچھی پرفارمنس دی۔
سابق کپتان نے ماضی کے ساتھی کھلاڑی اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے کھیلوں کی فیڈریشن کا احتساب کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
انھوں نے ملک میں کھیلوں کی بدحالی پر کہا کہ اب عمران خان اور جہانگیر خان جیسے لیجنڈز آنا بند ہوگئے۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ملک میں وزارت کھیل نے کبھی کھیلوں پر توجہ نہیں دی۔
Comments are closed.