وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اوگرا نے یکم نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا اور وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی تجاویزمسترد کردی۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، حکومت عوام کےریلیف کوترجیح دےرہی ہے اور عوام پرپڑنے والے بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔یاد رہے اوگرا نے یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویزدی تھی، وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرول میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔
بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء
Comments are closed.