وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے شہید افسر و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی، شہید حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
Comments are closed.