وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اتوار کو نو منتخب ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی ایران کے لوگوں کے اُن پر اعتماد کا مظہر ہے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.