وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیے جانے کی کوششوں پر تاحال تحقیقات کا آغاز نہیں ہوسکا۔
اس معاملے پر جو کمیٹی بنائی گئی، اس کے پروفیشنل اراکین بھی تاحال تعینات نہیں کیے جاسکے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کرلیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستانی واٹس ایپ یوزرز کا ڈیٹا ہیک کرنےکی کوشش کی تھی، جس میں وزیراعظم عمران خان کا ٹیلیفون بھی شامل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی لیکن زیادہ ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں، ہیکرز نے مختلف پاکستانی ویب سائٹس پر 10 لاکھ حملے کیے، ہیکرز کے ان تمام حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
فواد چوہدری کے بیان کے بعد نئے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کہ کیا ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کرنے کے لیے واقعی تیار ہیں؟
Comments are closed.