وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کہنے کا کیا مطلب ہے وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.