ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

وزیراعظم کا شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم

ایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ خانہ پوری منظور نہیں، ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا جتھا پاکستان دشمنوں سے کم نہیں، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر حملے کئے، ذمہ داروں کو چن چن کر انجام تک پہنچائیں گے، تمام مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جناح ہاؤس پر حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس المناک واقعہ کے بعد قوم غمگین ہے، اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، جن لوگوں نے اس بدترین حرکت میں حصہ لیا آئین میں جو سزا ہے ہر صورت دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے منصوبہ بندی کی ڈنڈے، لاٹھیاں لوگوں کے حوالے کئے، قانون ان کو گرفت میں لے گا، قانون میں درج سزائیں ان لوگوں کو ملیں گی تاکہ مثال بن جائے۔  یہ دلخراش منظر ملکی تاریخی میں کسی نے نہ سوچا تھا نہ دیکھا تھا، اپنے لوگوں نے دشمن بن کر ملک کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملات پر آج اسلام آباد میں میٹنگ کی تھی اور ہدایات جاری کیں، جنہوں نے منصوبہ بندی کی اور جو حملہ آور ہوئے انہیں چن چن کر پکڑا جائے، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدایات جاری کی ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائیں، نگراں وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ خانہ پوری منظور نہیں، ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غازیوں اور شہیدوں کیخلاف عمران نیازی اور جتھہ حملہ آور ہوا، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر حملے کئے، جناح ہاس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کاش ہمیں 9مئی کا دن نہ دیکھنا پڑتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جلاؤ گھیرا کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں، حساس اداروں، عمارات اور جناح ہاؤس کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

You might also like

Comments are closed.