وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے پورٹل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پورٹل میں رئیل ٹائم ڈیٹا سمیت کچھ مزید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق این ایف آر سی نے این آئی ٹی بی کو رئیل ٹائم ڈیٹا کی درخواست نہیں کی تھی، وزیراعظم کی خواہش پر وزیر آئی ٹی امین الحق نے پیر تک اپ ڈیٹ کرنے کا وقت دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پورٹل پر مطلوبہ سہولیات اپ ڈیٹ ہونے کے بعد پورٹل کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پورٹل این ایف آر سی کی 20 صفحات پر مشتمل سفارشات پر این آئی ٹی بی نے تیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف آر سی نے این آئی ٹی بی کو 14ستمبر کو پورٹل تیار کرنے کی درخواست کی تھی، سفارشات کے عین مطابق پورٹل تیار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پورٹل تیاری کے دوران این ایف آر سی کی جانب سے 150 سے زائد تبدیلیاں بھی کرائی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق آج دوران تقریب وزیراعظم کی جانب سے پورٹل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
پورٹل این ایف آر سی کی سفارشات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بنایا۔
Comments are closed.