بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا سیکریٹریز داخلہ و دفاع کو مراسلہ

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹریز داخلہ اور دفاع کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کےحوالے سے خطرات ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں الیکشن ہے، ان حلقوں میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے، کچھ لیڈرز اپنے کارکنان کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ای سی پی نے اپنے پیغام میں کاہ کہ الیکشن کے دوران امن وامان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، امن و امان برقرار رکھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

اس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے خطرات ہیں، خیبر پختوانخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں نے تشدد کو موثر انداز سے روکا۔

اس میں تجویز دی گئی کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب اور سندھ رینجرز، ایف سی کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے، 15 سے 17 اکتوبر تک فوج، رینجرز، ایف سی کی نفری پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کی جائے۔ 

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مراسلے میں تحریر کیا کہ پاک فوج کی اضافی نفری کو ضمنی انتخابات میں تعینات کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.