بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کا یوکرین کو 625 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کےلیے مزید 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سیکیورٹی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر بائیڈن نے یوکرین کو مزید سیکیورٹی امداد دینے کے بارے میں انہیں بتایا۔

صدر بائیڈن نے یوکرین کو جدید میزائل سسٹم ہیمارس دینے کا بھی کہا، اُن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.