وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی اور اس موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
شہباز شریف سے ترکیے کے سابق نائب وزیراعظم دولت باھچیلی نے بھی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
دورۂ ترکیہ میں ایران کے اول نائب صدر اور ازبکستان کے صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں۔
Comments are closed.