بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پی ڈی ایم کا مذکورہ اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں ہوگا۔

اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

اس میں لانگ مارچ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.