بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی طرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلم دان دینے کا امکان ہے۔

بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر، سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

عمران خان کی کابینہ میں بی اے پی کے دو وفاقی وزراء کے نام تاحال فائنل نہیں ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم سے سینیٹر فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.