وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، جہاں وہ ترک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سرکاری وفد کو لے جانے والی خصوصی پرواز آج دوپہر 2 بجکر 22 منٹ پر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔ جس نے 6 گھنٹے کی مسافت طے کرکے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے انقرہ میں لینڈنگ کی۔
تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف ترک کمپنیوں کے سربراہ بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
Comments are closed.