پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کی بجائے غیر ملکی چینل پر پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت چیلنجز کے وقت پارلیمنٹ میں اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو تمام صورتحال جاننے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے بند دروازہ اجلاس کافی نہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ معاملے کی حساس نوعیت کے باوجود وزیراعظم عمران خان اجلاس سے غیر حاضر تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اے پی ایس میں شہید بچوں کے خاندانوں کے سوالات اور تشویش درست ہے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چند لوگوں کے سوا کوئی نہیں جانتا حکومت کن شرائط پر ٹی ٹی پی سے بات کر رہی ہے۔
شیری رحمٰن نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم کیا سیاسی حل نکالنا چاہتے ہیں؟ جسے وہ ’اچھے طالبان‘ کہتے ہیں اس کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پہلے ہی متنازع بیانات اور فیصلے ملک پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.