وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ، حکومتی ارکان اور اتحادیوں کے امور پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے کل کے اپنے خطاب سے متعلق بھی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا اپوزیشن اور قومی ایشوز پر کیا نقطہ نظر ہوگا، مشاورت میں طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں داخلہ، خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر اجلاس میں شریک ہیں جبکہ وزیرتوانائی حماد اظہر کو خصوصی طور پر اجلاس میں بلایا گیا۔
Comments are closed.