مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں ورچوئل خطاب کے بجائے خود جاتے، وزیراعظم نےشرمندگی سے بچنے کے لیے ورچوئل خطاب پر اکتفا کیا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم گھر بیٹھے رہے اورجنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا گیا، کیا یہ اس لیے نہیں کہ وہاں کسی عالمی رہنما نے ملاقات کا وقت نہیں دیا؟
احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت جعل سازی سے آئی ہے ہر کام میں جعل سازی کرتی ہے، وزیراعظم کہتے ہیں انہوں نے تین سال سیکھنے میں لگادیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرنی کیونکہ ان پر نیب کیسز ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ اگرایسا ہے تو پھر وزیراعظم پر بھی نیب کیسز ہیں۔
Comments are closed.