پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزراء نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ سب چیزیں طے ہوگئی ہيں، ان کے آرمی چیف سے بہترین تعلقات ہیں۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ سب چیزیں طے ہوگئی ہیں، ہماری اور فوج کی بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہم سیاسی طور پر سوچتے ہیں، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہتی ہیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے آج یا کل یہ مسئلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے آرمی چیف سے بہترین تعلقات ہیں۔
Comments are closed.