وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کریں گے۔
وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرخزانہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت کریں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں نجی اور سرکاری شعبہ کے اراکین شامل ہوں گے۔
کونسل کےپرائیویٹ ممبران میں عابد سلہری،عارف حبیب ، آصف قریشی اعجاز نبی ، فاروق رحمت اللہ شامل ہیں ، اس کے علاوہ محمد علی طبا، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، شوکت ترین ، ڈاکٹرشمشاد اختر بھی پرائیویٹ ممبران میں شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سلطان الانہ ، سید سلیم رضا زید علی محمد بھی اقتصادی مشاورتی کونسل کے پرائیویٹ ممبرز میں شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے وائس چیرمین ہوں گے، جبکہ توانائی، منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکورٹی اور اقتصادی امور کے وزراء بھی کونسل کے رکن ہوں گے۔
Comments are closed.