اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ قوم کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کروادیں تو میں استعفا دینے کے لئے تیار ہوں.
اپوزیشن کے استعفے کی ڈیڈلائن ختم ہونے پر وزیراعظم نے کہا کی استعفا دینے کے لئے ہمت چاہیئے جو ان میں ہے نہیں اگر ان میں یہ جرات ہوتی تو یہ لوگ ملک سے این آر اولیکر نہیں بھاگتے، اپوزیشن کے لیڈر ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں.
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہی بلکہ ساری زندگی جھوٹے وعدے کیئے اور قوم سے جھوٹ بولا،اور اب بھی استعفے دینے کے بجائے سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں.
عمران خان نے مزید کہا کہ ، جن کا پیسہ پوری دنیا میں پڑا ہو ان میں استعفے دینے کا حوصلہ نہیں ہوتا، میں کل ہی اپنا استعفیٰ دینے کو تیار ہوں تاہم یہ ملک کا پیسہ واپس کردیں.
The post وزیراعظم مستعفی ہونے پر راضی ،اپوزیشن شرط پوری کرے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.