بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ سے ملک میں سیاسی استحکام آیا، جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کے حق میں بیان دے دیا۔

عالم لوگ اتحاد کے چیئرمین اور سابق پی ٹی آئی رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے سے ملک میں سیاسی استحکام آیا۔

جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے مزید نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی۔

3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا بیان سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.