وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دینے پر زور دیا ہے، تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نےسینیٹ انتخابات سے متعلق سفارشات وزیر اعظم کو پیش کردیں۔
عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ سینیٹ کے ٹکٹ تحریک انصاف کےدیرینہ کارکنان کو دیئے جائیں، اس مرتبہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹ دینے کی روایت دم توڑ دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی، جبکہ ٹیکنو کریٹس کے لیے عبدالحفیظ شیخ کا نام شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کا نام بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا، اتحادی جماعت میں سے کامل علی آغا کا نام بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین میں ڈاکٹر زرقا کا نام بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا، حتمی امیدواروں کا اعلان چند دن میں وزیراعظم خود کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو ریٹرنگ افسر کو جمع کرائے جا سکیں گے۔
امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی۔ جبکہ امیدوار 2 مارچ، دن 12 بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکیں گے
Comments are closed.