وزیراعظم عمران خان کے آج ایک روزہ دورے پر لاہور آنے کا امکان ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ بھی وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہے، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔
Comments are closed.