قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شام پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا تاریخی میچ اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ دیکھا۔
گزشتہ شام جہاں پاکستانی عوام پاک بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے بخار میں مبتلا تھی وہیں 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی، وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھر پور دلچسپی کے ساتھ میچ دیکھا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی جانب سے اِن لمحات کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔
حما د اظہر نے وزیر اعظم عمران خان و یگر کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان کی جیت دنیا کے بہترین کھلاڑی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دیکھی، انہوں نے عمرا ن خان کے تجزیے اور تبصروں کو بھی خوب انجوائے کیا۔‘
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شاہینوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’شاندار فتح پر شاباش لڑکو۔‘
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بالنگ اسپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست دے کر تاریخ بدل دی ہے۔
Comments are closed.