بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم

ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں چور بھارتی ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا۔

 بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر ان کے سابقہ ​​تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برداشت کرنے اور پاکستان کی جیت کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ، فیلڈنگ اوربیٹنگ شاندار رہی۔

میچ سے دو روز قبل سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے لیکن مقابلے کے بعد اُنہوں نے پاکستان خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ۔

سابق کرکٹر ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ 2017  میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد یہ بھارت کی ایک بار پھر بدترین شکست ہے۔

ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ میں ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

بھارت کے ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے جو بیٹنگ کی اُس کی وڈیو بناکر بار بار بچوں کو دکھانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.