وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران وزیر آبپاشی سے پوچھا کہ سندھ اور پنجاب کے پانی کی مشترکہ مانیٹرنگ کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر آبپاشی نے کہا کہ سندھ کی ٹیم کو تونسہ بیراج پر مانیٹرنگ کروادی تھی، سندھ نے گدو بیراج سے پنجاب کو مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی۔
وزیر آبپاشی نے کہا کہ سندھ مشترکہ مانیٹرنگ کے معاملے پر تعاون نہیں کررہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے عدم تعاون پر اظہار افسوس کیا۔
Comments are closed.