وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سول و فوجی قیادت نے ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کو ملکی سرحدی صورتحال سے اور ملک میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جاری مختلف آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.