جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکین کی ملاقات، مبارکباد بھی دی

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر، فہمیدہ مرزا، نواب شاہ،  زین بگٹی اور شاہ محمود قریشی شامل تھے۔

وزیراعظم سے ملنے والوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، خالدمگسی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق بھی شامل تھے۔

ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی اور انہیں مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.