وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے دورہ سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1 ہزار 175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.