ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان بیمار اور یوم پاکستان، کابینہ کا اگلا اجلاس نہ ہونے کا امکان پیدا

وزیراعظم عمران خان کی بیماری اور یوم پاکستان کے باعث کابینہ کا اگلا اجلاس نہ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور یوم پاکستان کے باعث نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاحال کابینہ اجلاس طلب نہیں کیا، بیشتر وفاقی وزرا بھی چھٹی کے باعث اسلام آباد سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق منگل کو کابینہ اجلاس ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس اگر ہوا تو اس صورت میں وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اس کی صدارت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.