سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔
رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
رجسٹرار آفس کے اعتراض میں شامل ہے کہ کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا۔ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق بنایا نہیں جا سکتا۔
رجسٹرار آفس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا اور فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر یہ اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.