وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ہے معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی ہے، آگ مال کی چوتھی منزل پر فوڈ کورٹ میں لگی۔
شاپنگ مال کی بلندی کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ اس نجی مال کو لوگوں سے خالی کروالیا گیا۔
Comments are closed.