بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس آج اپنا تیسرا میچ ہوم ٹیم کے خلاف کھیل رہی ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں اور بیٹنگ پریکٹس میں تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحتیابی کے بعد 2 روز اچھی پریکٹس کی ہے، اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

واضح رہے کہ تین قومی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور اس کا فائنل میں کوالیفائی کرنا یقینی دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ جیت جاتا ہے تو بنگلا دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.