وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے، انہیں پروگرام کے مطابق جمعے کی شام واپس روانہ ہونا تھا مگر ہلکے بخار کے سبب ان کے اہل خانہ نے انہیں دو دن آرام کرنے کا مشورہ دے کر روک لیا تھا۔
شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں مریم نواز کے علاوہ خواجہ آصف اور ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 کا فائنل بھی لندن میں دیکھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.