پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جان شیر خان کی کامیابیوں پر اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے 8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن جیتنے والے جان شیر خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے جان شیر خان سے کہا کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کے فروغ کےلیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔
سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعظم کو اسکواش کے فروغ کے حوالے سے اپنی حالیہ سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔
Comments are closed.