جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن صرف منشی نہیں نواز شریف کے گھر کی باندی ہے، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف منشی نہیں نواز شریف کے گھر کی باندی ہے۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز لندن سے ورلڈ کپ جیت کر آرہی ہیں، اُن کا ضرور استقبال کریں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے سودی نظام ختم کر کے 5 سال میں اسلامی فنانس کو رائج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے خلاف ہم عدالت میں جاچکے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے رجیم چینج آپریشن میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگا کر اور منہ پر کپڑا ڈال کر ایسا سلوک کیا گیا، جیسے وہ دہشت گرد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوش کے ناخن لیں پاکستان ڈیفالٹ پر پہنچا ہوا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ انتخابات ہوں گے اور عمران خان بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2 صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، وہاں الیکشن نہیں کرایا جارہا لیکن قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن کرا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب پر پارٹی امیدواروں کا عمران خان فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.