glasgow hookups hookup lynchburg va burley bike hookup cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔

وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھےسات ارب ڈالر کے پیکج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مثالی پاکستان اور سعودی عرب دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورے کے دوران بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.