وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں دباؤ کے باوجود عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت کی اہم ترین ملاقات میں لندن میں موجود وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور مریم اورنگزیب شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے کی کوششیں کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی اہم ترین بیٹھک میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن ملاقات میں نومبر 2022ء میں ہونے والی اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.