بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران میں پولیس حراست میں مرنے والی لڑکی کے شرکائے جنازہ کا احتجاج

ایران میں پولیس کی زیرِ حراست دم توڑنے والی لڑکی کے جنازے کے شرکا نے احتجاجی ریلی نکالی اور گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہشا امینی نامی اس لڑکی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو حراست میں لےکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

مہشا امینی نامی لڑکی کو رواں ہفتے کے شروع میں حجاب نہ لینے پر پولیس نے حراست میں لیا تھا اور دوران حراست مہشا امینی کی موت ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مہشا امینی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب امینی کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں قلب کی کسی مرض کی کبھی کوئی شکایت نہیں رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.