بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہبازشریف کا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی وزیراعظم کو تعزیتی خط

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو تعزیتی خط لکھا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے برطانوی وزیراعظم اور شاہی خاندان سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں برطانوی شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

برطانوی نو منتخب وزیر اعظم لز ٹرس کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الزبتھ دوم نے بحیثیت ملکہ برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کی، الزبتھ دوم نے یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھرمیں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی شخصیت یو کے اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے اتحاد اور اخوّت کا نشان بنی، ملکہ الزبتھ دوم کے لیے پاکستانی عوام کے ہمیشہ احترام کے جذبات رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.