جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے و کورونا صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا خط بھی دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سفر میں آسانی اور رابطوں کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے کویت کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کی جانیں اور معیشت کو بچایا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا وبا کے دوران پاکستانی شہریوں کا خیال رکھنے پر کویت سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح نے کہا کہ کویت پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ نے وبا کے دوران پاکستانی تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کویتی کردار کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو دورہ کویت کی دعوت جو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر کویت اور کویتی وزیراعظم کے بھی دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.