جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے ملاقات میں اراکین کے شرکت نہ کرنے کا غلط تاثردیا، شوکت یوسفزئی

 وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بعض صوبائی اسمبلی کےممبران نہیں آئےانہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا تھا، ممبران کے وزیراعظم کی ملاقات میں شرکت نہ کرنے کا غلط تاثر دیا گیا۔

 جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سےکہا کہ جو رکن سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنا چاہتا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔ ووٹ بیچنے والے ممبر کا پتہ چل جاتا ہے۔

 شوکت یوسف زئی نے کہا کہ  ملاقات میں اراکین نے بھرپور شرکت کی، کچھ اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے نہیں آسکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مراد سعید، شہر یار آفریدی، علی محمد خان قومی اسمبلی میں تھے ان پر شک کی گنجائش نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں رہیں، جو ممبران مصروف تھے انہوں نے نہ آنے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.