وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بعض صوبائی اسمبلی کےممبران نہیں آئےانہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا تھا، ممبران کے وزیراعظم کی ملاقات میں شرکت نہ کرنے کا غلط تاثر دیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ملاقات میں اراکین نے بھرپور شرکت کی، کچھ اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے نہیں آسکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مراد سعید، شہر یار آفریدی، علی محمد خان قومی اسمبلی میں تھے ان پر شک کی گنجائش نہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں رہیں، جو ممبران مصروف تھے انہوں نے نہ آنے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔
Comments are closed.