وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شوگر کمیشن پر جاری تحقیقات پر کسی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ میرا حکومت میں آنے کا مقصد نظام انصاف قائم کرنا ہے، جہانگیر ترین سمیت کوئی ذمہ دار نکلا قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ پر واضح کردیا کہ ساری کارروائی بلاامتیاز ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ دباؤ میں آکر تحقیقات روک دوں گا تو وہ بڑی غلطی پر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے سینیٹر علی ظفر کو ہم خیال گروپ کے تحفظات سننے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
سینیٹر علی ظفر ایف آئی اے مقدمات کا بھی جائزہ لے کر رائے دیں گے، سینیٹر علی ظفر ہم خیال گروپ کے تحفظات سن کر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سینیٹر علی ظفر کی نامزدگی پر راجا ریاض کا اعتراض مسترد کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ میں سے بہت لوگ بعد میں تحریک انصاف کا حصہ بنے، یہ ذہن میں رکھیں کہ میں صرف وزیر اعظم رہنے کے لیے حق کا ساتھ چھوڑ دوں تو ایسا نہیں ہوگا۔
Comments are closed.