وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جنیوا میں چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن نے ملاقات کی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔ چین نے زراعت، انفرااسٹرکچر، توانائی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کی۔ وزیراعظم کے مطابق سی پیک نے چین پاکستان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ سولرائزیشن منصوبے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.